بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 2 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 2

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 2 بہترین خدمات سرانجام دینے اور ہر اس کام میں مدد کرنے والے تھے جو اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کے سپرد کیا تھا۔غرض وہ امام وقت کے بہترین مدد گار اور معاون ثابت ہوئے۔باغ احمد کے ان گھنے اور سایہ دار درختوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے پانی نے سیراب کیا ، یہی وجہ ہے کہ اُن کو شیریں پھل لگے ، جن سے قوم کو بے حد فائدہ ہوا۔اسی طرح ہماری تاریخ میں بے شمار ایسی خواتین کا ذکر بھی ملتا ہے جن کو خدا تعالیٰ نے خوابوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی خوشخبری دی تھی۔جب ہم کسی بزرگ کے حالات پڑھتے ہیں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ انہوں نے احمدیت کیسے قبول کی ؟ اس طرح زندگی کے اُس حصہ سے بات شروع ہوتی ہے جب ابھی ان کا احمدیت سے تعارف نہ تھا۔ایسے ہی ایک بزرگ حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب بھی تھے۔جن کی بیگمات کا ہم ذکر کر نے جارہے ہیں۔حضرت مولوی صاحب حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے ہیں۔آپ کے والد کا نام سید محمد حسن شاہ تھا۔احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے آپ کے والد نے سید محمد سرور شاہ صاحب کی شدید مخالفت کی بلکہ وہ آپ کے خون کے پیاسے ہو گئے مگر اللہ تعالی نے