بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 4
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 4 ہی نہیں ہوتا۔چنانچہ مجھے اپنی والدہ صاحبہ اور اہلیہ مرحومہ کا نام معلوم نہیں۔“ اپنی بیگم کی بیعت کے بارے میں حضرت مولوی صاحب بتاتے ہیں کہ انہوں نے وفات سے تین ماہ پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواب میں دیکھا۔حضور نے فرمایا:۔میں تو چلتے چلتے تھک بھی گیا ہوں۔اور پھر دریافت فرمایا کہ کیا تم مجھے جانتی ہو؟ اور ساتھ ہی فرمایا کہ بلند آواز سے کہو کہ میں مسیح موعود (علیہ السلام ) ہوں ! اسی دوران خواب میں ہی بیعت بھی کی، بلند آواز کے ارشاد پر میری اہلیہ نے اتنی بلند آواز سے کہا کہ وہ خود بھی اور میں بھی بیدار ہو گیا۔چنانچہ اس خواب کی بنا پر انہوں نے بذریعہ خط بیعت کر لی۔بیماری کے آخر میں اہلیہ صاحبہ کی خواہش کے مطابق حضرت مولوی صاحب انہیں ان کی والدہ کے پاس دانہ چھوڑ آئے۔جہاں دس ماہ کی ایک چھوٹی بچی کو چھوڑ کر وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (4)