بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 20
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 20 20 حسین انداز میں منتقل ہوا۔اس کے نتیجے میں اب ہم سب نے خدا تعالیٰ کے وعدوں کو پورا ہوتے دیکھا کہ اب ہمارے موجودہ امام حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے پوتے ہیں اور آپ کی اہلیہ حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی کی نواسی صاحبزادی امتہ السبوح بیگم صاحبہ بنت سید داؤ د مظفر شاہ صاحب ہیں۔اس طرح ہم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سادات سے تیسرے تعلق پر خاموشی کا جواب وقت نے بار بار کس خوبصورت انداز میں دیا۔اب ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ، حضور علیہ السلام کے عظیم مشن کو لے کر زمین کے کناروں تک جا رہے ہیں اور ہم گھر بیٹھے اس الہام کو پورا ہوتے دیکھتے ہیں کہ " میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا خدا کرے کہ ہم بھی اپنے بزرگوں کی خلافت کی روح کی گہرائیوں سے قدر کرنے والے ہوں تا کہ ہم اور ہماری نسلیں امام وقت کی باتوں پر عمل کر کے حضرت اقدس علیہ السلام کی دعاؤں کے وارث بنیں۔آمین