بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 6 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 6

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 6 دیکھا ہوا بھی نہ تھا۔رمضان میں ڈاکٹر عباداللہ صاحب امرتسری آکر قادیان میں اعتکاف بیٹھے۔مولوی صاحب کے دریافت کرنے پر ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ عید کے لئے ٹھہرنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن میں نے میاں جیون بٹ صاحب کا پیغام حضرت مولوی نورالدین صاحب کو پہنچانا ہے، اس لئے ٹھہر نا پڑے گا۔ان کا پیغام یہ ہے کہ میں نے دو سال سے لڑکی کے رشتہ کے لئے لکھا ہوا ہے، اس کا خیال رکھیں۔سید محمد سرور شاہ صاحب نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں کا پیغام تو پہنچاتے ہیں۔لیکن میرا پیغام کسی کو بھی نہیں دیتے۔میری شادی کا کسی جگہ انتظام کیا جائے۔مولوی صاحب کے خیال میں بھی یہ بات نہ تھی کہ آپ کی شادی کے لئے حضرت مولوی صاحب سے ذکر کیا جائے گا۔ماسٹر عبد الرحمن صاحب بی۔اے ( سابق مہر سنگھ ) ان دنوں حضرت مولوی صاحب کے پاس رہتے تھے اور طالب علم تھے۔انہوں نے مولوی سرورشاہ صاحب کو مبارک باد دی اور دریافت کرنے پر بتایا کہ حضرت مولوی صاحب نے میاں جیون صاحب کو خط لکھا ہے کہ آپ کی لڑکی کے لئے مولوی سرور شاہ صاحب کا رشتہ پیش کرتا ہوں اگر آپ کو یہ رشتہ منظور نہ ہو، تو مجھ سے بالکل نا امید ہو جائیں۔میں پھر آپ کی لڑکی کے لئے کوئی رشتہ تجویز نہیں کر سکتا۔اگر آپ کو یہ رشتہ منظور ہو،