بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 3 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 3

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 3 انہیں بھی حق کو پہنچانے کی توفیق دی اور بالآخر آپ کے والد نے بھی 25 اپریل 1908 کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت پائی۔10) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش پر حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب اپنے آبائی وطن ہزارہ کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے قادیان آکر آباد ہو گئے اس کے بعد حضور علیہ السلام کی خواہش پر ہی اپنی زندگی وقف کی۔حضرت اقدس علیہ السلام نے آپ کے وقف پر فرمایا:۔آپ کو اس کام کے لائق سمجھتا ہوں‘ (2)۔آپ عاشق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، عاشق سلسلہ احمد یہ تھے۔آپ مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ معلم اور جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے۔سلسلہ کے بہت سے علماء اور مبلغین کے استاد رہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی استادی کا شرف بھی حاصل رہا۔حضور علیہ السلام کی غیر حاضری میں بیت مبارک میں آپ نمازیں پڑھاتے۔(3) آپ کا پہلا نکاح سید محمد اشرف صاحب سکنہ دانہ ضلع ہزارہ کی بیٹی سے ہوا۔سید صاحب احمدیت کے زمانہ سے پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔تاریخ میں آپ کی بیگم کا نام محفوظ نہیں۔اس کی ایک وجہ خود حضرت مولوی صاحب نے یہ بیان کی ہے کہ ” ہمارے خاندان میں خواتین کے نام پکارنے کا رواج نہ تھا۔اس لئے بسا اوقات ان کا نام یاد