بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 1 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 1

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 1 زوجه اول بیگم حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب پیارے بچو! جب ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے زمانے کے حالات پڑھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کس طرح مرد ، عورتیں اور بچے ہر وقت قربانی کے لئے تیار رہتے تھے۔تو ہمارے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش ہم بھی اس زمانے میں پیدا ہوتے اور ان کی طرح دین کی ترقی میں حصہ لیتے۔ہم سب کے دلوں کی اس خواہش کو اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ کے فرمان کے مطابق اس طرح پورا کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور کے لوگ بھی اس مرتے کو یا ئیں گے جو اولین دور کے صحابہ کرام کے تھے۔پندرہ سو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رخصت ہوئے بھی سو سال ہو گئے ہیں۔جب ہم باغ احمد کی سیر کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے