بے پردگی کے خلاف جہاد — Page 17
یعنی یقیناوہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لئے اس دُنیا میں بھی درد ناک عذاب مقدر ہے۔صرف آخرت کا عذاب ہی نہیں ہے۔وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے کہ ان حالات سے کیا بد نتائج پیدا ہونے والے ہیں۔پھر فرماتا ہے:- وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَازَكَى مِنْكُمْ مِنْ اَحَدٍ اَبَدًا لَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَّشَآءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيْمٌ۔b (النور : ۲۲) کہ پردے کی ساری کوششیں اور انسانی قدروں کی حفاظت اور اسلامی معاشرے کی حفاظت کی ساری کوششیں صرف تمہیں پاک کرنے کی خاطر کی جاتی ہیں اور یا درکھو کہ اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم تمہارے شامل حال نہ ہو تو تم میں سے کبھی بھی کوئی پاکباز نہیں ہو سکتا۔وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاءُ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کرتا ہے اور اللہ بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔یہ وہ آیات قرآنی ہیں جو مجھے مجبور کر رہی ہیں کہ پردے کی سختی سے پابندی کرائی جائے کیونکہ میں جانتا ہوں اور ایسی مثالیں میرے سامنے ہیں کہ بے پردگی کے نتیجہ میں معاشرے کو خطرناک حالات سے دو چار ہونا پڑا۔چنانچہ باہر کی دنیا میں پاکستانی عورتوں نے وہاں کے معاشرے سے متاثر ہو کر بے پردگی شروع کر دی۔چونکہ وہ برقع سے باہر نکلی تھیں اس لئے ایک ایسی کیفیت پیدا ہوگئی کہ ان کی بچیوں نے سمجھا کہ اب پردہ اُٹھ گیا ہے۔اور ان کو اس بے احتیاطی کی سزائیں ملیں۔چنانچہ ان میں سے بہت سی ایسی تھیں 17