برکاتِ خلافت — Page 54
برکات خلافت 54 خلیفہ المسیح خلیفہ اول اس میں سے برآمد ہوئے اور میں خیال کرتا ہوں کہ آپ سراومور کرے کمانڈر ان چیف افواج ہند ہیں آپ نے فرمایا کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں بلکہ لارڈ کچز سے مجھے یہ چیز اسی طرح ملی تھی۔اس رؤیا پر مجھے ہمیشہ تعجب ہوا کرتا تھا کہ اس سے کیا مراد ہے؟ اور میں اپنے دوستوں کو سنا کر حیرت کا اظہار کیا کرتا تھا کہ اس خواب سے کیا مراد ہو سکتی ہے؟ مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ واقعات کے ظہور پر معلوم ہوا کہ یہ رویا ایک نہایت ہی زبر دست شہادت تھی اس بات پر کہ حضرت خلیفہ مسیح کی وفات کے بعد جو فیصلہ ہوا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اسکی رضا کے ماتحت ہوا ہے۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کی وفات پر میری طبیعت اس طرف گئی کہ یہ رویا تو ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی اور اس میں بتایا گیا تھا کہ مولوی صاحب کے بعد خلافت کا کام میرے سپر د ہوگا اور یہی وجہ تھی کہ حضرت خلیفہ المسیح مجھے بہ لباس سراومور کرے کے دکھائے گئے اور افواج کی کمانڈ سے مراد جماعت کی سرداری تھی۔کیونکہ انبیاء کی جماعتیں بھی ایک فوج ہوتی ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین کو غلبہ دیتا ہے۔اس رؤیا کی بناء پر یہ بھی امید ہے کہ انشاء اللہ تعالی تبلیغ کا کام جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے ہوگا اور غیر مبائعین احمدیوں کے ذریعہ نہ ہوگا۔إِلَّا مَا شَاءَ اللہ برکت مبائعین کے کام میں ہی ہوگی۔اس رؤیا کا جب غور سے مطالعہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی زبردست شہادت معلوم ہوتی ہے کہ جس قد ر غور کریں اسی قدر عظمت الہی کا اظہار ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس رویا میں حضرت مسیح موعود کولا رڈ کچز کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے اور حضرت خلیفہ اول