برکاتِ خلافت — Page 147
برکات خلافت 147 ہیں۔جو دنیا کے لئے کوشش کرتا ہے اس کو دنیا مل جاتی ہے اور جو اللہ کے لئے سعی کرتا ہے اسے اللہ مل جاتا ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کی اپنی بخشش ہے اور تیرے رب کی بخشش کسی سے بند نہیں کی گئی۔پس تم اللہ کے لئے کوشش کرو تمہیں اللہ ضر ورمل جائے گا۔انسان کی روحانی ترقی کے مدارج : اللہ تعالیٰ نے انسانی روح کی ترقی کے سات مدارج قائم کئے ہیں۔ان درجوں میں جو تفاوت اور کمی ہوتی ہے وہ انسان کی عادت کے لحاظ سے ہوتی ہے۔قرآن شریف میں اللہ تعالی نماز کے متعلق فرماتا ہے لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ انْتُمْ سُكرى حَتَّى تَعْلَمُوْا مَا تَقُولُونَ۔(النساء:۴۴) کہ نماز کے قریب بھی مت جاؤ۔جب تم نشے میں ہو۔اب نشہ کے معنی یہی نہیں کہ شراب ہی سے کوئی مخمور ہو۔شراب اس وقت بھی منع ہو گیا تھا اور اب بھی ہے تو جب اس کا پینا ہی منع ہے تو اس حکم کے کیا معنے ہوئے کہ کوئی پی کر مسجد میں نماز کے لئے نہ آئے۔بے شک شرابی کے لئے بھی یہ حکم ہے کہ اگر تم شراب پیتے ہو تو ہماری مسجد میں نہ آیا کرو۔اور یہ اسی طرح کا حکم ہے جس طرح ایک باپ اپنے نالائق بیٹے کو کہے کہ تم میں جب تک فلاں بری عادت ہے ہمارے گھر نہ آیا کرو۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ شرابی ہماری مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے نہ آیا کرے۔لیکن اس کے اور معنے بھی ہیں اور وہ یہ کہ جس طرح نشہ والا نہیں جانتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کیا پڑھ رہا ہوں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اسی طرح تم عادت یا نشہ کے طور پر نماز نہ پڑھا کرو۔اور تمہاری نماز نقل کے طور پر دوسروں کی دیکھا دیکھی نہ ہو بلکہ تم ہوش وخرد سے پڑھا کرو۔تو عادت اور صرف نقل کے طور پر کوئی ایسا کام کرنا جس کی اصل غرض سے ناواقفیت ہو وہ بھی سکر ہی ہے۔سکر