برکاتِ خلافت — Page 130
برکات خلافت 130 یہ بڑی زبر دست آیات ہیں۔ان میں نہایت عالیشان تعلیم ہے رسول کریم یا ہرانے کو سوتے وقت تین دفعہ ان آیات کو پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکتے تھے۔پس ہر ایک مسلمان پر آپ کی سنت پر عمل کرنا واجب ہے۔ان آیات میں پہلی بات جس کی طرف انسان کو متوجہ کیا گیا ہے اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ہے یعنی اے انسان خدا کو دیکھ کہ صرف وہی تیرا معبود ہے۔اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔دنیا میں ہر ایک چیز کی قدر اسکی کمیابی اور بہتات کی وجہ سے ہوتی ہے مثلاً پانی ایک بہت ضروری چیز ہے مگر لوگ اسے سنبھال سنبھال کر نہیں رکھتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جس وقت اس کی ضرورت پڑے گی اسی وقت مل جائے گا۔ہوا صحت کے لئے کیسی ضروری چیز ہے مگر کوئی انسان اس کو سنبھالتا نہیں کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ جب اس کی ضرورت ہوگی تو وہ خود ہی ناک اور منہ کے راستہ اندر چلی جائے گی۔لیکن یہی پانی جس کی عام طور پر قدرنہیں کی جاتی اور کوئی قیمتی چیز معلوم نہیں ہوتا ایک ایسے جنگل میں جہاں پانی کا نام ونشان نہ ہونہایت قیمتی ہو جاتا ہے۔اور اگر اس وقت کسی کے پاس ایک گلاس پانی کا ہو تو وہ کروڑوں روپے پر بھی اسے نہیں دیتا۔تو ہر ایک چیز کی قیمت اس کی ضرورت کے مطابق گھٹتی بڑھتی ہے۔دیکھوغلہ جس وقت زیادہ ہوتا ہے اس وقت سستا ہوتا ہے اور جب کم ہوتا ہے تو مہنگا ہو جاتا ہے۔اسی طرح اگر دنیا میں کئی خدا ہوتے تو کوئی کہہ سکتا تھا کہ ایک نہ ملا تو نہ سہی اور مل جائے گامگر۔اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ: صرف ایک ہی اللہ ہے۔اگر کوئی کہے کہ اس کو چھوڑ کر اور کسی کی تلاش کرلوں گا تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ ایک ہی ہے دو نہیں ، تین نہیں،