برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 169

برکاتِ خلافت — Page 129

برکات خلافت 129 سکتی۔پس تم اپنے نفسوں کو پگھلاؤ اور تبدیلی پیدا کرلو۔اللہ تعالیٰ کیا ہے اور کیسا خوبصورت ہے اس کا بیان سورہ فاتحہ میں پڑھ لو۔اگر تم اس کی خوبصورتی کا ایک جلوہ دیکھ لو۔تو پھر کسی خوبصورتی کے دیکھنے کی تمہیں حاجت نہیں ہے۔انسان دنیا کی کسی خوبصورت چیز کو دیکھ کر اس پر لٹو ہو جاتا ہے۔لیکن اسے دل میں سوچنا چاہئے کہ جس ہستی نے اس خوبصورت چیز کو بنایا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگی۔اللہ تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے کے لئے کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہر انسان کے دل میں خدا کا جلوہ ہے۔اگر وہ غور کرے تو بہت جلدی اس تک پہنچ سکتا ہے۔دنیا کی ہر ایک چیز اور ایک ایک ذرہ خدا تعالیٰ کے وجود پر شہادت دے رہا ہے۔اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو پکار پکار کر خالق کون و مکان کی گواہی نہ دے رہی ہو۔کاغذ قلم ، میز کرسی ، زمین جس پر تم بیٹھے ہو، کپڑے جو تم پہنے ہوئے ہو، تمہارے ہاتھ ، پاؤں، ناک،کان، ہر ایک خدا کی ہستی پر دلالت کر رہے ہیں۔عمدہ کپڑے ، خوبصورت عورت ،اعلیٰ خوراک، مال و دولت کو لوگ پسند کرتے ہیں۔لیکن ہم کہتے ہیں کہ ذرا تم اس بات پر تو غور کرو کہ جوان کو پیدا کرنے والا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگا۔پھر تم کیوں اس سے محبت نہیں کرتے اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِى الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔“ (البقره:۲۵۶)