برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 169

برکاتِ خلافت — Page 116

برکات خلافت 116۔پھر ولایت میں تبلیغ شروع ہے اور کم از کم چھ سوروپیہ ماہوار خرچ کی ضرورت اس کے لئے ہوگی کیونکہ میرا ارادہ ایک اور آدمی بھی وہاں بھیجنے کا ہے اور انگریزی میں ٹریکٹ بھی شائع کئے جائیں گے۔پھر ماریشس افریقہ کے پاس ایک جزیرہ ہے جہاں کے بہت سے انگریز قبیلے مسلمان ہونے کے لئے تیار ہیں وہاں ایک آدمی بھیجا جائے گا خط وکتابت ہو رہی ہے۔پھر ٹریکٹوں کا سلسلہ ہے۔بنگال میں ایک ٹریکٹ شائع کیا گیا تھا کئی مہینے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کے متعلق سوالات پوچھنے والوں کے خطوط آرہے ہیں پھر صدر انجمن مقروض ہے اس کا قرضہ دور کرنا ہے اور آئندہ کے اخراجات کے لئے بھی اس کو روپیہ کی ضرورت ہے۔یہ سب سلسلہ کی ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا تمہارا فرض ہے اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی طاقت کے مطابق کوشش سے دریغ نہ کرو گے۔مگر اب بات جو دین کی خدمت کے متعلق قرآن کریم میں آئی ہے وہ تمہیں سنائے دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو! خبر دار اپنے کام میں کبھی ست نہ ہونا اور دینی کاموں میں تکلیف کا کبھی خیال مت کرنا کیونکہ " إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُوْنَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُوْنَ كَمَا تَأْلَمُوْنَ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ۔“ ( النساء: ۱۰۵) اگر تم کو کوئی دکھ یا تکلیف پہنچتی ہے تو کفار کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جس طرح تم کو پہنچتی ہے اور تم تو اللہ تعالیٰ سے ان انعامات کے امیدوار ہو جن کی انہیں امید نہیں پس تم بھی اس بات کو خوب یاد رکھو۔بے شک ان آئے دن کے چندوں سے تم کو تکلیف ہوتی ہوگی مگر اسلام کے دشمن بھی اسی طرح اسلام کے برباد کرنے کے لئے اپنی جانیں اور اپنے مال