برکاتِ خلافت — Page 14
برکات خلافت 14 ان سے زیادہ مجھ سے محبت رکھتا ہے اس نے اس ( مسیح) سے کہا۔ہاں خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے کہا۔تو میرے برے چرا۔اس نے دوبارہ اس سے پھر کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے۔وہ بولا ہاں۔خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھ کو عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے کہا۔تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر۔اس نے تیسری بار اس سے کہا۔کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے ! کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔چونکہ اس نے تیسری بار اس سے کہا کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔اس سبب سے پطرس نے دلگیر ہو کر اس سے کہا !اے خدا وند تو تو سب کچھ جانتا ہے تجھے معلوم ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔یسوع نے اس سے کہا۔کہ تو میری بھیڑیں چرا۔“ ( آیت : ۱۵، ۱۶، ۱۷) تو حضرت مسیح نے اپنے بعد پطرس کو خلیفہ مقرر کیا۔ایک جگہ لوقا باب 9 میں اس طرح حضرت مسیح کے متعلق لکھا ہے۔” پھر اس نے ان بارہ (حواریوں ) کو بلا کر انہیں سب بدروحوں پر اور بیماریوں کو دور کرنے کے لئے قدرت اور اختیار بخشا اور انہیں خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا کرنے کے لئے بھیج دیا۔‘ ( آیت: ۲۱)۔پس وہ روانہ ہو کر گاؤں گاؤں خوشخبری سناتے اور ہر جگہ شفا دیتے پھرتے ( آیت: ۶)۔ان آیات سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کے سپرد تبلیغ کا کام کیا ہے لیکن انہوں نے اپنی جماعت کو کسی جماعت کے سپرد نہیں کیا بلکہ صرف پطرس کو ہی کہا ہے کہ تو میرے برے چرا تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر ” تو میری بھیڑیں چرا“ ہاں اپنے سلسلہ میں داخل کرنے کا حکم دیتے وقت سارے حواریوں کو ” خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے