برگِ سبز

by Other Authors

Page 89 of 303

برگِ سبز — Page 89

برگ سبز انہیں یہ کیوں نہ یادر ہا کہ انجیل تو یہ بتاتی ہے کہ رومی حاکم پیلاطوس ہر موقع پر حضرت مسیح علیہ السلام کی جان بچانے کی کوشش کرتا رہا تھا لیکن یہودی فریسی اور کا ہن اس کی کوئی پیش نہ جانے دیتے تھے جس پر بالآخر تنگ آکر اس نے اس کو ان کے حوالہ کیا تا کہ مصلوب کیا جائے۔پھر لکھا ہے: (يوحنا 19 / 16) مگر وہ یہودی چلا چلا کر سر ہوتے رہے کہ اسے صلیب دی جائے اور ان کا چلانا کارگر ہوا (لوقا : 24/23) اس مقام پر بھی یہودیوں کو ہی واقعہ صلیب کا محرک اور سبب قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متی 24-27125 میں لکھا ہے کہ : ” جب پیلاطوس نے دیکھا کہ کچھ بن نہیں پڑتا ہے اور الٹا بلوہ ہوتا جاتا ہے تو پانی لیکر لوگوں کے روبرو اپنے ہاتھ دھوئے اور کہا کہ میں اس راستباز کے خون سے بری ہوں۔تم جانو۔سب لوگوں نے جواب میں کہا اس کا خون ہماری اور ہماری اولاد کی گردن پر اس جگہ یہودی حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب دیئے جانے کی ساری ذمہ داری اور گناہ اپنے سر لے رہے ہیں لیکن پادری صاحب محض قرآن مجید کی مخالفت اور حق پوشی کی غرض سے یہودیوں کے وکیل بن کر ان کے سر سے گناہ کی ذمہ داری کو دور کرنے کے درپے ہیں۔یہ بات ناقابل فہم ہے کہ اگر واقعی طور پر یہودی حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب دینے سے بری الذمہ تھے تو صدیوں سے یہود دشمنی کی وجہ کیا ہے۔89