برگِ سبز

by Other Authors

Page 279 of 303

برگِ سبز — Page 279

برگ سبز حقیقی عید سید نا حضرت مصلح موعود، خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عید ایک ایسی چیز ہے جس کو ساری قومیں مناتی ہیں۔کوئی اس کا نام تہوار رکھ لیتا ہے، کوئی عید کہہ دیتا ہے، کوئی (Christmas Days) کرسمس ڈیز کے نام سے اسے یاد کر لیتا ہے۔بہر حال دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جس میں عید نہیں پائی جاتی۔ہر قوم کسی نہ کسی طرح عید مناتی ہے۔سینکڑوں اور ہزاروں سال تک بنی نوع انسان آپس میں جداجدار ہے۔امریکہ والے دنیا کے دوسرے لوگوں سے اس وقت تک نہیں مل سکے جب تک کولمبس نے اسے دریافت نہ کر لیا۔آسٹریلیا والے بھی ایک وقت تک دوسرے لوگوں سے نہ مل سکے مگر باوجود اس کے تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پرانے باشندوں میں بھی عید کی رسم پائی جاتی تھی۔اسی طرح افریقہ کے پرانے باشندوں میں بھی بعض تہوار پائے جاتے ہیں۔غرض عید کے موجبات خواہ مختلف ہوں اس کا وجود ہر قوم اور ہر ملک میں پایا جاتا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عید کا تعلق فطرت کے ساتھ ہے۔279