برگِ سبز

by Other Authors

Page 264 of 303

برگِ سبز — Page 264

برگ سبز اندر کا دشمن بری امام اسلام آباد پاکستان میں ایک مذہبی تقریب میں خود کش بم حملہ کے وحشیانہ اقدام سے کئی بے گناہ ہلاک وزخمی ہوئے۔ایسے حملے جن میں غیر متعلق انسانی جانیں تلف ہو جاتی ہوں وہ ہر جگہ، ہر وقت اور ہر حال میں انتہائی قابل نفرت و قابل مذمت ہیں۔مگر جب ایسے حملے مذہبی مقامات پر عبادت کیلئے جمع ہونے والوں پر کئے جائیں تو یہ اپنے نقصان اور اثرات میں اور زیادہ نفرت و تشویش کا باعث ہو جاتے ہیں۔جیسا کہ سب جانتے ہیں پاکستان کے قیام میں مذہبی عنصر بہت نمایاں تھا اور یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس لحاظ سے ایسے ملک میں ایسی بہیمانہ کارروائی کی مذمت کیلئے تو الفاظ بھی نہیں ملتے۔پاکستان کے صدر اور وزراء صاحبان نے اس حملہ کی سخت مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں ہلاک و زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے علاوہ اس اعلان کا بھی ایک دفعہ پھر اعادہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں سے سختی سے نپٹا جائے گا۔روز نامہ اوصاف کے ایک کالم نگار اس خونی حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: پاکستان میں چودہ کروڑ لوگ بستے ہیں اور عوامی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی 264