برگِ سبز

by Other Authors

Page 235 of 303

برگِ سبز — Page 235

برگ سبز اور ایک ہی طریق ہے کہ ہر چیز میں اپنی عبادت کو اسی کے لئے خالص کر لو، اس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 / جنوری 1997ء - مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 7 / مارچ 1997ء) اسی طرح حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ماں باپ کے احسان کا بدلہ احسان سے دینا یہ مضمون تو کسی حد تک سمجھ میں آجاتا ہے مگر اللہ کا بدلہ احسان سے کیسے دو۔یہ مضمون حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں سمجھا دیا اور یوں سمجھایا کہ نماز میں اس طرح نمازیں ادا کرو، اس طرح حضور اختیار کرو خدا کے سامنے گویا وہ تمہیں سامنے کھڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو اتنا ہی خیال رکھو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔یہ جو احسان ہے یہ کامل توحید کا مظہر ہے۔جب دوسرے سب خدامٹ جاتے ہیں، جب تمام تر توجہ خدا کی طرف ہوجاتی ہے اس وقت یہ احسان ہوتا ہے،اس کے بغیر ہو نہیں سکتا“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جنوری 1997ء - مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 14 / مارچ 1997ء) 235 الفضل انٹرنیشنل 29 ستمبر 2006ء)