برگِ سبز — Page 199
برگ سبز وقف جدید - ایک اور بابرکت تحریک جماعت کی مالی جہا اور قربانیوں کی تاریخ نہایت شاندار اور قابل رشک ہے۔اس عظیم مثالی کارنامہ کے پیچھے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی ولولہ انگیز قیادت کا بہت بڑا دخل تھا۔تحریک جدید کا اجراء 1934ء میں ہوا جبکہ حضرت صاحب کی جوانی کا زمانہ اور شدید طوفانی مخالفت کی وجہ سے جماعت کے اندر غیر معمولی جذ بہ وجوش کا زمانہ تھا۔مگر 1958ء میں جبکہ حضرت صاحب ایک ایسے خوفناک قاتلانہ حملہ سے دو چار ہو چکے تھے جس میں نادان دشمن کا وار شہ رگ سے چھوتے ہوئے اور اپنے اثرات پیچھے چھوڑتے ہوئے نکل گیا تھا۔اس کے نتیجہ میں حضرت صاحب ایک انتہائی تکلیف دہ اعصابی بیماری میں مبتلا ہو چکے تھے۔مگر عمر کی زیادتی ، بیماری کی شدت ، ذمہ داریوں کے ہجوم میں ہمارا یہ خدا رسیدہ قائد ایک عجیب شان کے ساتھ جماعت کی روحانی ترقی اور تربیت کیلئے ایک نہایت وسیع پروگرام اس جماعت کے سامنے پیش کر رہا تھا۔جو تقسیم وطن کے نتیجہ میں بہت بڑے دھکے کو برداشت کر کے نئے سرے سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش میں مصروف ہے اور ایک دفعہ پھر دنیا پر یہ ثابت کر دیتا ہے کہ خدائی تائید یافتہ اولیاء اللہ کی شان دنیوی لیڈروں اور خود ساختہ پیروں سے کتنی مختلف اور ارفع و اعلیٰ ہوتی ہے۔اس سکیم کی اہمیت وافادیت کا اندازہ حضرت صاحب 199