برگِ سبز — Page 163
برگ سبز بھلا اگر کسی کو شام کے وقت سو اشرفیاں دی جائیں کہ صبح تم سے لے لی جائیں گی تو کیا وہ شخص ان اشرفیوں سے محبت کرے گا۔خوش ہوگا اور دل لگائے گا ؟ کیا منی آرڈر تقسیم کرنے والے کو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ مجھے آج بہت روپیہ ملا ہے؟ آداب زوجین کے سلسلہ میں حضرت پیر صاحب تحریر فرماتے ہیں: نیک خاوند اور نیک بیوی کو چاہئے کہ آپس میں محبت سے رہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا جوڑا بنایا ہے اور دونوں مل کر خدا کی یاد اور دنیا کی خدمت کریں جو بیاہ شادی کا اصل مقصد ہے۔گھر کی نا اتفاقی ایک عذاب ہے اور دین و دنیا کی بہتری سے روکتی ہے۔۔۔اے بھائیو ! اصل خوبصورتی روح کی خوبصورتی ہے در حقیقت حسین وہ ہے جس کی روح حسین ہے۔روح کا حسن یہ ہے کہ تقویٰ، عفت ، پاکیزگی، حیا، وفا، محبت، ہمدردی، صبر، شکر، سخاوت، شجاعت، ایثار نیکی اور نیکوکاری سے مزین ہو۔جس کا پر تو اور جلوہ ظاہری جسم کو بھی خوبصورت بنا دیتا ہے۔مگر اس حسن کو وہی معلوم کرتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس حسن کے ساتھ حسین بنا دیا ہے۔قدر زر زرگر بداند قدر جو ہر جو ہری۔غیر کو کیا خبر کہ یہ حسن کیسا ہے وہ تو عطر کو چھوڑ کر اس پسماندہ کا دلدادہ ہے جو عرق گلاب نکالنے کے بعد رہ جاتا ہے۔“ وو صبر ورضا کے مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت پیر صاحب لکھتے ہیں: دنیا میں تکلیف دکھ اور بیماریاں آتی ہیں ان سے بالکل نہ گھبراؤ۔دل تنگ نہ ہو۔تکلیف خوشیوں کے لئے آئینہ کی طرح ہوتی ہیں۔جب ان میں دیکھتے ہو 163