برگِ سبز — Page 160
برگ سبز انعامات خداوند کریم حضرت پیر افتخار الحق صاحب جو مشہور سجادہ نشین حضرت پیر صوفی احمد جان لدھیانوی کے فرزند اور حضرت پیر منظور محمد صاحب موجد قاعدہ میسر نا القرآن کے بھائی تھے اپنی کتاب انعامات خداوند کریم “ یا ” افتخار الحق میں ” کچھ اپنا حال“ کے عنوان کے تحت تحریر فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بغیر میرے کسی حق کے محض اپنے فضل اور رحم سے وجودِ خلقت عطا فرمایا اور بہت بہت مہربانیاں فرمائیں۔میرا نام افتخار احمد ہے۔پیر کا لفظ اس لئے ہے کہ میرے والد صاحب پیری مریدی کرتے تھے۔منظور محمد صاحب میرے حقیقی بھائی ہیں۔میرا کچھ حال یہ ہے بمقام لدھیانہ 14 شعبان 1282ھ بروز سه شنبه جس دن میری والدہ نے روزہ رکھا ہوا تھا ، پیدا ہوا۔میری والدہ بہت نیک اور نیکوں کی اولاد تھیں۔ان کی قبر بہشتی مقبرہ قادیان میں ہے۔میرے والد صاحب کا نام احمد جان ہے ، جن کا ذکر حضرت صاحب نے ازالہ اوہام میں کیا ہے۔“ 160