برگِ سبز — Page 129
برگ سبز عظیم زندگی انگریزی فوج کا ایک افسر جو اپنی مختلف اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ہندوستان آیا۔وہ جو کسی بھی فوجی جوان کی طرح سگریٹ اور شراب بلا تکلف استعمال کرتا تھا، اپنی فطری سعادت کی وجہ سے قادیان پہنچ گیا اور صرف یہی نہیں کہ احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی بلکہ ایک پاک اور قابل رشک نیک تبدیلی کی وجہ سے علم و معرفت میں جلد جلد ترقی کرتے ہوئے پہلے احمدی انگریز واقف زندگی مربی کا اعزاز حاصل کیا اور آج بھی وہ سرزمین انگلستان میں گراں قدر خدمات بجالا رہے ہیں۔آپ کی زیر نظر کتاب Life Supreme کا اردو ترجمہ عظیم زندگی ہمارے اس فدائی احمدی جناب بشیر احمد صاحب آرچرڈ کی علوم روحانی پر گہری نظر اور وسعت معلومات کی ایک عمدہ موثر مثال ہے۔اردو تر جمہ محمد ذکر یا ورک صاحب کی کاوش ہے ( یہ کتاب لندن اور اونٹاریو کینیڈا سے مل سکتی ہے ) مکرم آرچرڈ صاحب اپنی فوجی خدمات کے سلسلہ میں جنگ عظیم دوم میں فرانس اور پیجم وغیرہ میں خدمات سرانجام دینے کے بعد ہندوستان میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ کام کرتے رہے۔آپ کو آسام اور برما میں بھی کام کرنے کا موقع حاصل ہوا۔اسی ملازمت کے دوران آپ کی یونٹ کے احمدی حوالدار دو 129