برگِ سبز

by Other Authors

Page 66 of 303

برگِ سبز — Page 66

برگ سبز کے اردلی نے مجھے بتایا کہ قاضی صاحب یہ ڈاکٹر تو کوئی عام آدمی نہیں ہے بلکہ کوئی ولی اللہ لگتا ہے۔میں نے اسے رات تہجد میں اور دن کو تلاوت میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔حضرت قاضی صاحب فرماتے تھے کہ اسے سن کر مجھے فوراً ہی یہ خیال آیا کہ ایسا نیک شخص تو احمدی ہونا چاہئے اور اگر یہ احمدی نہیں ہے تو اسے احمدی کرنا چاہئے۔مگر فوجی ضوابط اور ڈاکٹر صاحب کے رعب کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کس اعتقاد کے حامل ہیں۔تاہم اللہ تعالیٰ نے اس کی ایک صورت پیدا فرمائی۔فوجیوں کی عام حاضری اور ڈیوٹی کی تقسیم کے وقت ایک فوجی نے بیماری کا عذر پیش کیا۔ضابطہ کے مطابق ضروری تھا کہ اسے فوری طور پر ڈاکٹر صاحب کے سامنے پیش کیا جائے۔اگر وہ اس کی بیماری کی تصدیق کریں تو اسے ڈیوٹی سے مستنی سمجھا جائے ورنہ بہانے بنانے کی سزا دی جائے۔اس غرض کیلئے میں نے مطبوعہ فارم پر کر کے اپنے دستخطوں کے بعد نمایاں طور پر AHMADI لکھ دیا اور اس سپاہی کو ایک دوسرے سپاہی کے ہمراہ ڈاکٹری معائنہ کے لئے بھجوا دیا۔ان کو بھیج کر میں پوری وردی پہن کر ڈاکٹر صاحب کے پاس جانے کے لئے تیار ہوکر بیٹھ گیا کیونکہ میرا خیال تھا کہ اگر ڈاکٹر صاحب احمدی ہیں تو باہم محبت کی وجہ سے اور اگر احمدی نہیں ہیں تو مخالفت کی وجہ سے بہر حال مجھے ضرور طلب کریں گے۔حضرت قاضی صاحب فرماتے تھے کہ میں یہی سوچ رہا تھا کہ وہی سپاہی بھاگتا ہو ا بہت گھبراہٹ کے عالم میں آیا اور کہنے لگا کہ قاضی صاحب نہ معلوم آپ نے اس فارم میں کیا لکھ دیا تھا صاحب کو دیکھتے ہی غصہ آگیا اور اس نے آپ کو فوری طور پر طلب کیا ہے میں نے مسکراتے ہوئے اسے کہا کہ کوئی بات نہیں میں تو پہلے ہی ڈاکٹر صاحب کی ملاقات کے لئے تیار بیٹھا ہوں جب میں ڈاکٹر صاحب کے پاس پہنچا تو وہ اپنے بنگلے میں آرام کر رہے تھے۔66