برگِ سبز

by Other Authors

Page 298 of 303

برگِ سبز — Page 298

برگ سبز آپ نے کیا جلایا ؟ عید میلادالنبی سلام کی تقریب کی خبریں ہر پاکستانی TV چینل پر آ رہی تھیں جن میں بڑی تفصیل سے ذکر تھا کہ یہ دن بڑے جوش وجذبہ سے منایا جارہا ہے۔ہر شہر کی بڑی عمارتوں اور ہر مسجد پر بہت خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔کھیر،حلوہ اور کیک بہت بڑے پیمانے پر بنائے گئے اور تقسیم کئے جارہے ہیں۔بہت بڑے بڑے جلسے اور رنگ برنگ جلوس نکل رہے ہیں وغیرہ۔ان خبروں کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹی سی خبر یہ سننے میں آئی کہ دوالمیال ضلع چکوال میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے جلوس کا راستہ بدل کر جلوس احمدیہ مسجد کی طرف آیا اور پھر میلاد منانے والوں نے از راہ ظلم احمدیہ مسجد پر قبضہ کر لیا۔نمازیوں کو مسجد کے اندر محبوس کر دیا گیا، بعد میں سارے لٹریچر کو شحن میں پھینک کر لٹریچر اور مسجد کو آگ لگا دی گئی۔مسجد سے اٹھتے ہوئے آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل سوشل میڈیا پر نظر آتے رہے۔دوالمیال ضلع جہلم کا ایک بہت پرانا قصبہ ہے۔آجکل غالباً ضلع چکوال بن چکا ہے اور یہ قصبہ ضلع چکوال میں آتا ہے۔یہ فوجی علاقہ ہے۔متعددمشہور فوجی افسروں کا تعلق اس تاریخی قصبہ سے ہے۔قریباً آدھا گاؤں احمدی ہے۔جس مسجد کا اوپر ذکر ہوا ہے اسے بنے ہوئے سو 298