برگِ سبز

by Other Authors

Page 27 of 303

برگِ سبز — Page 27

برگ سبز دلچسپ تبلیغی مواقع قادیان میں گزرے بچپن کی خوشگوار یادوں میں ایک نمایاں امر یہ یاد آتا ہے کہ ہم بچوں میں بھی تبلیغ کا بہت شوق تھا۔حضرت مصلح موعود کے خطبات وغیرہ تو اس زمانہ میں کم ہی سمجھ میں آتے ہوں گے، تاہم ان خطبات یا ماحول کے زیر اثر تبلیغی جذ بہ ضرور تھا۔ہمارے محلہ میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو اپنے آپ کو احمدیوں سے الگ رکھتے تھے اور اپنے آپ کو احراری کہلانا پسند کرتے تھے۔ہم احمدی بچوں کی ان کے بچوں سے باقاعدہ مجالس ہوتی تھیں۔اختلافی مسائل پر گفتگو ہوتی تھی۔ہماری طرف سے بولنے والوں میں بڑے بھائی عبدالمجید نیاز صاحب (مرحوم) اور شیخ عبد المجید صاحب نمایاں ہوتے تھے۔اس وقت کی باتیں تفصیلی طور پر تو اب یاد نہیں مگر یہ ضرور یاد ہے کہ مجلس ختم ہونے پر دوبارہ ملاقات کی تفصیل بھی زیر بحث آتی تھی اور اس طرح یہ مجالس چلتی رہتی تھیں۔تبلیغ کے سلسلہ میں یہ بھی یاد آتا ہے کہ قادیان میں بڑے اہتمام سے یوم تبلیغ منا یا جاتا تھا۔اس دن وفود قادیان کے نواحی دیہات میں اس غرض سے جاتے تھے اور بالعموم اس کی رپورٹ اخبار الفضل میں شائع ہوا کرتی تھی۔یہاں یہ بیان کرنا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ 27