برگِ سبز — Page 245
برگ سبز ہماری تاریخ براہین احمدیہ کے مسودہ کو خوشخط نقل کرنے کیلئے آپ نے میاں شمس الدین صاحب (جو آپ کے استاد فضل الہی صاحب کے بیٹے تھے) کی خدمات حاصل کر لی تھیں۔جب وہ مسودہ صاف اور شستہ خط میں نقل کر لیتے تو اسے منشی امام الدین صاحب کا تب امرتسری کو دے دیا جاتا۔جو امرتسر سے قادیان آکر حضرت صاحب کی نگرانی میں کتابت کا کام کیا کرتے تھے۔جب کا بیاں تیار ہو جائیں تو ان پر نظر ثانی فرماتے اور تصحیح کرنے کے بعد انہیں پریس تک پہنچانے کے لئے اکثر خود ہی امرتسر تشریف لے جاتے۔بعد میں حضرت صاحب کو جب کا پیوں کو پتھر پر جمادینے کی اطلاع دی جاتی تو پھر بنفس نفیس تشریف لے جاتے اور پروف پڑھنے کیلئے کئی روز تک حکیم محمد شریف صاحب کلانوری وغیرہ کے یہاں قیام پذیر ہونا پڑتا۔اس سفر میں آپ کے ساتھ کبھی کبھی لالہ ملاوامل اور لالہ شرمیت رائے ہوتے تھے۔بعض اوقات لالہ ملاوامل صاحب ہی کو کاپیاں دیکر بھجوا دیا جاتا۔حصہ چہارم کی طباعت کا زمانہ آیا تو پروف اور کا پیوں کو گاہے گاہے بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دیتے تھے۔لیکن اس میں خاص احتیاط کرنا پڑتی تھی۔حضرت صاحب خود بھی رجسٹری کرتے اور پریس کے مہتم کو بھی یہ ہدایت تھی 245