برگِ سبز

by Other Authors

Page 230 of 303

برگِ سبز — Page 230

برگ سبز برہان الدین سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا جو چلتے پھرتے دینی مکتب تھے اور جہاں سے ہر وقت علوم دینی کا درس جاری رہتا۔حضرت بھائی عبد الرحمن قادیانی کے عشق و محبت اور فدائیت کے مظاہرے دیکھنے کو ملتے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا وفور شوق میں لاہور سے دیوانہ وار قادیان جا کر دیدار و زیارت سے فیضیاب ہونا اور پھر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دیار حبیب میں ہی دھونی رما کر بیٹھ جانا، حضرت مولاناسید محمد سرور شاہ صاحب منقولی علم اور خاص طور پر علم محود منطق میں مشہور مدرسہ دیو بند سے نمایاں کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے بعد وہاں کی 90 روپے ماہانہ کی ملازمت اور ترقی کے مواقع کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 7 روپے ماہوار کی برائے نام آمد پر خدمت دین پر کمر بستہ ہو گئے اور اسی زہد و درویشی کی حالت میں ساری زندگی گزاردی۔میں اپنے انہیں منتشر خیالات اور یادوں میں غلطاں و پیچاں لندن کی ایک سڑک پار کرنے لگا تھا۔ان تمام یادوں میں لاشعور میں یہ امر برابر کھٹک رہا تھا کہ جلسہ کے دنوں میں ہم قادیان کے باسی جلسہ پر آنے والے خوش نصیب مہمانوں کے میزبان ہونے کی سعادت حاصل کرتے تھے۔جبکہ اب ہمیں جلسہ میں شامل ہونے کی سعادت کا حصول بھی ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔انگلستان جیسے دور دراز مقام پر جلسہ ہو تو میرے جیسے بے مایہ و بے وسیلہ کا وہاں پہنچنا عام حالات میں تو حد امکان سے بہت دور ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پہنچنے کے بعد بھی اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے کہ وہاں واقعی جلسہ میں شمولیت کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔جی ہاں ایسے ہی خیالات کی رو میں لندن کی ایک سڑک پار کرنے لگا۔لندن جو شہروں کا شہر کہلاتا ہے جس کی آبادی اور وسعت کا اندازہ اس امر سے ہوسکتا ہے کہ دن کے وقت اس شہر 230