برگِ سبز

by Other Authors

Page 203 of 303

برگِ سبز — Page 203

برگ سبز تحریک جدید اور جماعت کا اخلاص و قربانی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ نے تحریک جدید پیش کرتے ہوئے ان حالات کی وضاحت فرمائی جو اس وقت جماعت کو درپیش تھے۔مختلف اطراف سے ہونے والی مخالفت کا ذکر کرنے کے بعد آپ نے بطور خلاصہ فرمایا: وو۔۔۔آپ لوگوں کا کام ہے کہ ہتک کا بھی ازالہ کریں اور چیلنج کا بھی جواب دیں اور ان دونوں باتوں کیلئے جو بھی قربانیاں کرنی پڑیں کریں۔“ (الفضل یکم نومبر 1934ء ) جماعت نے اس چیلنج کا جواب دیتے ہوئے بقول ایک احمدی شاعر ( مولوی برکت علی صاحب لائق لدھیانوی) کہا۔خار ظلم ناروا سو بار سو بار الجھے غم نہیں ہم بھریں گے آخرش پھولوں سے اپنی جھولیاں کیا ہے گر کانٹے بچھے ہیں راہ میں دلدار کی ہم قدم رکھ دیں گے بڑھ کر دھار پر تلوار کی 203