برگِ سبز — Page 169
برگ سبز ملاقاتیں کیا کیا۔۔! ایک نہایت دلچسپ اور معلومات افزا کتاب ملاقاتیں کیا کیا۔اہم شخصیات کے جیتے جاگتے انٹرویوز پڑھنے کا اتفاق ہوا۔اس کتاب کی دلچسپی اور افادیت تو اسی بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان کی ابتدائی زندگی کے قریباً تمام اکابرین کے حالات اور اہم واقعات کا ذکر الطاف حسن قریشی صاحب جیسے کہنہ مشق بلند پایہ اردو ادیب کے قلم سے ہوا ہے۔انٹرویو کا تعلق اس شخصیت سے تو ضرور ہوتا ہے جس کا انٹرویو کیا جاتا ہے لیکن انٹرویو لینے والے کی شخصیت، انداز فکر اور ترجیحات کا بھی اس میں تاثر ضرور پیدا ہو جاتا ہے۔اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ جن شخصیات اور اکابر کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے ان کے متعلق قریشی صاحب کے رجحانات اور تاثرات بھی نمایاں ہوتے ہیں اور اسطرح یوں لگتا ہے کہ قیام پاکستان کے ابتدائی ایام کی یہ ایک معتبر تاریخ ہے۔ایسی کتاب کا خلاصہ بنانا قریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس میں ہر سوال اہم ہوتا ہے اور ہر جواب اپنی جگہ ایک مستقل سوچ و بچار کا اظہار ہوتا ہے۔انٹرویوز میں اس زمانے کے حالات اور واقعات تو موجود ہی ہیں تاہم قریشی صاحب 169