برگِ سبز — Page 162
برگ سبز اس کا اعتبار اٹھ جاتا ہے۔تجارت سچ سے ترقی کرتی ہے اور جھوٹ ، دغا اور دھوکا بازیوں سے تباہ برباد ہو جاتی ہے۔“ محبت برادرانہ کے عنوان کے تحت حضرت پیر صاحب تحریر فرماتے ہیں: ”اے میرے پیارے بھائیو! دنیا کی چیزوں کے لئے آپس میں تنازع اور خصومت چھوڑ دو۔دینی دنیوی زندگی کو تلخ نہ کرو، خواہ تھوڑا بہت نقصان برداشت کرنا پڑے کیونکہ کسی دنیوی چیز کے نقصان سے دینی بھائیوں کا آپس میں جھگڑا کرنے کا نقصان بدرجہا زیادہ ہے۔یہ تنازع تم کو بڑے اور اعلیٰ کاموں سے روک دے گا۔اس مسافر خانہ کو ایک پیالہ یار کابی کی طرح سمجھو، جس کے گرد بیٹھ کر ہم سب بھائی کھانا کھارہے ہیں۔اگر کسی نے بڑا نوالہ لیا تو کیا ہوا؟ اللہ اپنے فضل سے سب کو ر جادے گا۔مروت اور یگانگت کا تقاضا تو یہ ہے کہ اپنے آگے سے بھی دوسرے کی طرف سر کا دے اور اس بات کا تو کیا کہنا کہ دوسرے کو پتہ بھی نہ لگے۔حت دنیا کے متعلق حضرت پیر صاحب فرماتے ہیں: دنیا کی محبت سب خطاؤں کا ستر ہے۔یہ حدیث شریف کا ترجمہ ہے دنیا کیا ہے؟ جو خدا سے غافل کرے۔آخرت کو بھلائے۔اس کا علاج موت کو یاد رکھنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اے وہ لوگو جو خواہشات میں حدود اللہ سے آگے نکل گئے ہو موت کو بہت یاد کیا کرو جو لذات کو ملیا میٹ کرنے والی ہے۔162