برگِ سبز

by Other Authors

Page 11 of 303

برگِ سبز — Page 11

برگ سبز تبصره - برگ سبز مکرم و محترم مولانا منیر الدین شمس صاحب - ایڈیشنل وکیل الاتصنیف ،لندن) محترم مولانا عبد الباسط شاہد صاحب کے مفید و علمی مضامین کا دوسرا مجموعہ ” برگ سبز“ بھی ” قسمت کے شمار کی طرح متنوع و دلچسپ اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ہے۔یہ مضامین مختلف اوقات میں الفضل ربوہ اور الفضل انٹر نیشنل کے صفحات کی زینت بن چکے ہیں۔مؤلف بفضل خدا جماعتی تاریخ ، روایات اور اقدار کا گہراعلم رکھتے ہیں۔اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ وہ نئی نسلوں کیلئے یہ عمدہ مضامین کتابی صورت میں شائع کر رہے ہیں۔اس مجموعہ مضامین کا تنوع قاری کو مسلسل اپنی طرح کھینچے رکھتا ہے اور امید ہے کہ جماعت کی تاریخ، بزرگان سلسلہ کی سیرت کے واقعات اور دیگر متفرق تعلیمی وتربیتی عناوین پر لکھے گئے مضامین نہایت پر اثر اور مفید ثابت ہوں گے۔کتاب کی ایک خصوصیت ان مضامین کا مختصر مگر جامع ہونا ہے۔مؤلف کو غیر ضروری طول سے اجتناب کرتے ہوئے مؤثر اور ٹھوس کلام ضبط تحریر لانے کا ملکہ حاصل ہے۔محترم مولانا عبد الباسط شاہد صاحب کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے لمبے عرصہ سے سلسلہ کی خدمت کی سعادت مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر وصحت میں برکت عطا فرمائے اور سلطان القلم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دُعاؤں کا وارث بناتے ہوئے علم وعرفان میں ترقی سے نوازے۔آمین۔خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن 11