برگِ سبز

by Other Authors

Page 90 of 303

برگِ سبز — Page 90

برگ سبز جہاں تک حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت کا تعلق ہے اور اسے الہامی امتیاز بتا یا گیا ہے اس سلسلہ میں یہ بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ یہ بھی کوئی ثابت شدہ حقیقت نہیں ہے بلکہ خود انجیل سے یہ امر عیاں ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام صلیب سے زندہ اُتار لئے گئے تھے ورنہ کیا وجہ ہے کہ: 1 - حضرت مسیح علیہ السلام کی ہڈیاں نہ توڑی گئیں جبکہ دونوں چوروں کی ہڈیاں توڑی گئیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ ہی صلیب پر لٹکائے گئے تھے۔2 خود حاکم نے اتنی جلدی مرنے کی خبر پر تعجب اور حیرانی کا اظہار کیا۔3 - حضرت مسیح علیہ السلام کے جسد مبارک سے واقعہ صلیب کے بعد خون بہہ نکلا۔4 - حضرت مسیح علیہ السلام نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی اور یہ شک ہونے پر کہ آپ جسمانی طور پر زندہ نہیں ہیں اپنے زخموں کے نشان دکھائے اور کھانا کھا یا۔اور ان امور کو پوشیدہ رکھنے کی ہدایت کی۔یہ اور اس قسم کے متعدد دوسرے انجیلی اور تاریخی شواہد سے ثابت ہے کہ صلیب سے اُترنے کے وقت حضرت مسیح علیہ السلام زندہ تھے۔اور بعد میں لوگوں سے ملاقات کرتے اور اپنے مشن کی تکمیل میں مصروف رہے۔جب یہ دوسرا مزعومہ الہامی امتیاز ہی آپ میں ثابت اور متحقق نہیں ہے تو تیسرے امتیاز کو ثابت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت کی اصلیت اور حقیقت بیان کر کے مسیحی ایمان کی بنیاد پر کاری ضرب لگائی ہے اس لئے پادری صاحبان نے جو اپنے بعض شکوک اور عبارتوں کے بظاہر اختلاف درج کئے ہیں۔ان کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ارشاد بہت کافی ہے کہ : 90