برگِ سبز — Page 62
برگ سبز اخلاص و محبت کی پرانی یادیں تاریخ احمدیت جلد سترہ کی اشاعت ہونے پر یہ مضمون لکھنے کی توفیق ملی۔مرکز کی طرف سے تاریخ احمدیت جلد سترہ موصول ہوئی۔اس گراں قدر اور قیمتی کتاب کو پا کر بہت خوشی ہوئی۔یہ کہنا کسی طرح بھی مبالغہ نہ ہوگا کہ پوری کتاب مسلسل پڑھ ڈالی اور جب کتاب ختم کی تو صبح قریباً پانچ بجے کا وقت تھا۔اکثر واقعات چشم دید ہونے کی وجہ سے حضرت مصلح موعود کا زمانہ آنکھوں کے سامنے آ گیا۔آپ کے پر شوکت خطاب روح آفریں تقاریر آپ کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں تبلیغ اسلام کی دھن اور لگن وغیرہ ان سطور کے لکھنے کا محرک حضرت مولانا ذوالفقار علی خان گوہر مرحوم مغفور کا ایک فقرہ ہوا۔آپ اپنی خود نوشت سوانح یا بیعت کرنے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے ایک پرانے احمدی دوست سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: 1900 میں اکتوبر میں تار پر حکم پہنچنے پر بھون گاؤں تحصیل میں نائب تحصیلدار ہو کر تین ماہ کے لئے گیا۔تحصیلدار مولوی تفضّل حسین صاحب تھے ( پرانے احمدی دوست)، ہم دونوں کو جو خوشی حاصل ہوئی وہ ہر احمدی اندازہ کر 62