برگِ سبز

by Other Authors

Page 236 of 303

برگِ سبز — Page 236

برگ سبز تعمیر مسی حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی گزشتہ دنوں انگلستان کی بعض جماعتوں میں تشریف لے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس کامیاب دورہ میں ایک مسجد کا افتتاح فرمایا اور دو مساجد کی بنیاد رکھی۔اس طرح خدا تعالیٰ نے ساری جماعت کو رمضان سے قبل ہی عید کی سی خوشی عطافرمائی۔گو یا عام طور پر تو رمضان کے روزے رکھنے کے بعد عید کی خوشی ملا کرتی ہے مگر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں رمضان سے قبل بھی ایک جماعتی خوشی حاصل ہوئی۔یورپ میں مسجد کی تعمیر جماعتی تاریخ میں بجاطور پر ایک نمایاں کارنامے کی صورت رکھتی ہے۔جماعت نے نہایت کمزوری اور غربت کے زمانہ میں کئی مشکلات اور تنگیوں میں سے گزرتے ہوئے تعمیر مساجد کی ذمہ داریاں پوری کی تھیں۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی تعداد پہلے سے بہت زیادہ ہو چکی ہے۔جہاں پہلے گنتی کے چند احمدی ہوتے تھے وہاں اب ہزاروں تک تعداد پہنچ چکی ہے اور ترقی کا یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔الحمد للہ۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ ادا کر کے برمنگھم کی مسجد کا افتتاح 236