برگِ سبز

by Other Authors

Page 215 of 303

برگِ سبز — Page 215

برگ سبز روئیداد جلسہ جو بلی 1939ء حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کی نہایت کامیاب رہنمائی و قیادت کے پچیس سال پورے ہونے پر خوشی وشکر کے جذبات کے اظہار کے لئے 1939ء کے جلسہ سالانہ کو جو بلی کا جلسہ قرار دیا گیا۔مکرم مولا نا عبدالرحیم در دسیکرٹری کمیٹی جو بلی نے مذکورہ بالا عنوان کے تحت تمام کوائف بیان کرنے کیلئے ایک کتاب شائع فرمائی۔آپ لکھتے ہیں: 26 مارچ 1939ء کو جلسہ جو بلی کے پروگرام کی تکمیل کیلئے ایک کمیٹی مقرر کی گئی جس کے صدر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مقرر کئے گئے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور ناظر صاحب (اصلاح و ارشاد ) کومبر مقرر کیا گیا اور خاکسار کو سیکرٹری۔اس کمیٹی کی تجاویز مجلس مشاورت میں پیش ہوئیں اور مشاورت کی سفارش کے ساتھ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں پیش ہوئیں اور آپ نے ان کے متعلق اپنا فیصلہ فرمایا۔جملہ انتظامات کے لئے مندرجہ ذیل کمیٹی بنائی گئی: حضرت چودھری 215