برگِ سبز — Page 91
برگ سبز ” خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے اور مخالفوں کو ذلیل کرنے کیلئے اور اس راقم کی سچائی ظاہر کرنے کیلئے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جو سری نگر محلہ خانیار میں یوز آسف کے نام سے قبر موجود ہے وہ درحقیقت بلا شک و شبہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔“ (راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۷۵) اس جگہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ واقعہ صلیب کے متعلق انجیل نویس انتہائی تذبذب اور شک وشبہ کے عالم میں پڑے ہوئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ کوئی دو انجیل نویس بھی مسیح علیہ السلام کے صلیب پر چڑھائے جانے صلیب پر رہنے اور پھر زیرزمین رہنے کے تفصیلی بیان میں آپس میں متفق نہیں ہیں۔اور اس اضطراب اور شک کی وجہ سے انجیل نویسوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے اکلوتے موعود نشان یعنی یونس نبی کی طرح زندہ زمین میں تین دن اور تین رات رہنے اور پھر زندہ ہی باہر آنے کو مشکوک کر دیا ہے۔وما قتلوہ وما صلبوہ ایک ناقابل تردید صداقت اور اصل حقیقت ہے جس کی خود انجیل موید ومصدق ہے۔اس حقیقت سے اگر مسیحی ایمان پر کاری ضرب بقول پادری صاحب لگتی ہے تو اسے برداشت کرنا ہی پڑے گا۔کیونکہ حقائق خواہ کتنے ہی تلخ ہوں ان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے اور سعادتمندی و برکت ان کے ماننے میں ہی ہوتی ہے۔روزنامه الفضل - 28 ستمبر 1963 ) 91