برگِ سبز — Page 88
برگ سبز میں جس عبرانی لفظ کا ترجمہ کنواری کیا گیا ہے اسی لفظ کا ترجمہ دوسرے مقامات پر نوجوان عورت کیا گیا ہے۔اس لحاظ سے بھی یہ پیشگوئی مہم اور بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔اور یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ دنیا میں کسی ایسی کنواری کے بیٹے کا کوئی وجود نہیں جس کا نام اس نے عمانوایل “ رکھا ہو۔دوسری الہامی خصوصیت اور امتیاز حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت بیان کی گئی ہے۔لیکن مذکورہ مضمون میں اس امر کو ثابت کرنے کی کوشش تک نہیں کی گئی کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعی صلیب پر فوت ہوئے تھے۔جہاں تک محض اس مخصوص نوعیت کی مدت کا تعلق ہے یہ امتیاز تو ان دو چوروں کو بھی حاصل ہے۔جو مسیح" کے ساتھ صلیب پر لٹکائے گئے تھے جن کی صلیبی موت بہر حال مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے زیادہ یقینی اور واضح طور پر انجیل میں بیان ہوئی ہے۔پھر یہ ایک ایسی خصوصیت ہے کہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام میں موجود بھی ہو تو خود بائبل کی تعلیم کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کے تمام دعاوی باطل ( نعوذ باللہ ) ٹھہرتے ہیں کیونکہ اس قسم کی موت کو جھوٹوں اور ملعونوں کی خصوصیت بتائی گئی ہے نا کہ خدا تعالیٰ کے راست باز بندوں کی۔جیسا کہ استثناء3 / 23 میں لکھا ہے: " جسے پھانسی ملتی ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے۔بائبل کے مندرجہ بالا بیان کے مطابق یہ کوئی ایسی خصوصیت نہیں جسے فخر سے پیش کیا جائے۔اسے بیان کرنے اور ظاہر کرنے سے تو اس کا چھپا نا زیادہ بہتر ہے۔“ مقالہ نگار نے بائبل سے ناواقفی کا ثبوت بہم پہنچاتے ہوئے لکھا ہے کہ: صلیب دینے والے اور بھی حاکم تھے نہ کہ یہود صلیبی موت سے متعلقہ بیانات تو پادری صاحبان کو دکھائی دیتے ہیں تعجب ہے کہ 88