برگِ سبز — Page 113
برگ سبز جنہیں خدا دونوں جہان کی حسنات و ترقیات سے نوازتا ہے اور جن کے لئے اس کی قدرت اور رحمت کے زبر دست نشان ظاہر ہوتے ہیں۔یہ کوئی آسان کام نہیں۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : اس طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا اور جب تک انسان دعاؤں میں نہ لگار ہے اس طرح کا خشوع خضوع پیدا نہیں ہوسکتا۔اس لئے چاہئے کہ تمہارا دن اور تمہاری رات غرض کوئی گھڑی دعاؤں سے خالی نہ ہو۔“ ( ملفوظات جلد 10 صفحہ 67- ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) دعائیں کرو، بس دعائیں کرو در یار پر ہی صدائیں کرو اے خدا ہم کو توفیق دے کہ ہم تیرے ہوجائیں اور تیری رضا پر کار بند ہو کر تجھے راضی کرلیں۔113 الفضل انٹرنیشنل 28 جنوری 2004ء )