براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 211 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 211

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام مصنف کا علمی اور ادبی تعارف میرے دوست عاصم جمالی صاحب کا اصل نام چوہدری محمد عبد المالک ہے۔آپ 8 دسمبر 1949ء کو چوہدری محمد عبد الغنی صاحب جھنگ کے ہاں پید اہوئے۔آپ کے والد صاحب محکمہ مال میں ملازم تھے۔آپ نے اپنی تعلیم جھنگ، سرگودھا اور لاہور سے حاصل کی۔1970ء میں بی کام (آنرز) کیا۔1972ء میں نیشنل بنک آف پاکستان کی ملازمت اختیار کی۔تعلیم کے دوران ہی آپ پڑھنے لکھنے کے شوقین رہے۔آپ کا پہلا افسانچہ " چنبیلی "1968ء میں ہفت روزہ "لاہور " میں شائع ہوا۔آپ ہفت روزہ "لاہور " کے با قاعدہ لکھنے والوں میں شامل رہے ہیں اور روز نامہ "الفضل " میں 1972ء میں پہلا مضمون محترم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی تمغہ حسن کارکر دگی کی وفات پر شائع ہوا۔1996ء میں خدا بخش اور نٹیئل پبلک لائبریری پٹنہ انڈیا کے جرنل کے شمارہ 106 میں آپ کا ایک مضمون سوامی شنگن چندر کے جلسہ و مذاہب کے بارے میں شائع ہو ا جو دراصل حضرت مسیح موعود کی کتاب " اسلامی اصول کی فلاسفی " کا تعارف ہے۔1997ء میں مجلس ترقی ادب لاہور کے رسالہ "صحیفہ " میں "غالب کی شاعرانہ عظمت اور آزاد " شائع ہوا۔211 آپ کی ایک مطبوعہ کتاب " 313 اصحاب صدق وصفا " جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں ایک مفید اضافہ ہے۔جامعہ کراچی کے تحقیقی رسالہ " جریدہ " 33 میں مولوی عبد الحق بابائے اُردو کے ترجمہ Reforms under Muslim“ Rule (اعظم الکلام فی ارتقاء اسلام میں تحریف و تدلیس کے بارے میں رسالہ مذکور کی زینت بنا۔ایک تحقیقی مقاله زیر عنوان جناب ماسٹر امیر عالم سامانوی مرحوم کا خطبات اقبال پر تبصرہ مرتب کیا جو ابھی غیر مطبوعہ ہے۔علاوہ ازیں کرٹ برنا (Kurt Berna) کی کتاب Christ did not perish on the cross کا اردو ترجمہ کیا جو تاحال غیر مطبوعہ ہے۔گذشتہ چالیس سالہ تحقیقات کا نتیجہ " براہین احمدیہ اور مولوی عبد الحق بابائے اُردو کا مقدمہ اعظم الکلام " کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔اس کتاب میں مصنف مذکور نے تحقیق کا حق ادا کر دیا ہے۔کتاب میں کئے گئے وعدہ کے مطابق ایک اور کتاب براہین احمدیہ اور مولوی رحمت اللہ کیرانوی کی اظہار الحق وغیرہ زیر تصنیف ہیں۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ مرزا خلیل احمد قمر 15-08-2012