بیت بازی — Page iii
بسم الله الرحمن الرحيم کتاب کا تعارف اس کتاب کا نام بیت بازی ہے۔یہ کتاب، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ، حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی شاعری کے مجموعوں، یعنی در شین ، در عدن، کلام محمود اور کلام طاہر کے تمام اشعار کو یکجا کر کے ترتیب دی گئی ہے۔نیز حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی دو نظمیں بھی اس میں شامل کی گئی ہیں۔اس کتاب کے دو حصے ہیں۔حصه اوّل: پہلے حصہ میں تمام اشعار کو، بلحاظ آغاز حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔حصه دوم دوسرے حصہ میں تمام اشعار کو، بلحاظ اختتام، حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔