تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 18 of 24

تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page 18

18 ہے کہ ایک احمدی کو کسی بھی وجہ سے سزا ہوئی ہے۔بہر حال ایک احمدی کو ہمیشہ یہ یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاتَّقُوا اللهَ که تقویٰ اختیار کرو۔إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رحیم کہ اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے والا ہے اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔جن کو اس قسم کی بدلیوں کی یا تجسس کی یا نیت کی عادت ہے اپنے والوں کو ٹولیں اور اللہ تعالیٰ کا خوف کریں۔اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی چاہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ احساس ندامت لے کر میرے پاس آؤ گے تو میں تمہاری توبہ قبول کروں گا اور تمہارے ساتھ رحم کا سلوک کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ فساد اس سے شروع ہوتا ہے کہ انسان ظنون فاسدہ اور شکوک سے کام لینا شروع کرے۔اگر نیک ظن کرے تو پھر کچھ دینے کی توفیق بھی مل جاتی ہے۔جب پہلی ہی منزل پر خطا کی تو پھر منزل مقصود پر پہنچنا مشکل ہے۔بدظنی بہت بُری چیز ہے۔انسان کو بہت سی نیکیوں سے محروم کر دیتی ہے اور پھر بڑھتے بڑھتے یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ انسان خدا پر بدقتی شروع کر دیتا ہے"۔(ملفوظات جلد اول صفحه 375 جدید ایڈیشن) پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں: ”بدظنی صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے۔اس لئے تم اس سے بچو اور صدیق کے کمالات حاصل کرنے کے لئے دعائیں کرو۔(ملفوظات جلد اول صفحه 247 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه)