تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page ii
گناہوں کی بخشش کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا "اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بیبا کی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے ) نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔آمین ثم آمین۔( مکتوبات احمدیہ جلد 2 مکتوب 2)