تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 24

تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page 9

9 جوئے اور شراب میں فائدہ بھی ہے، یہ کھول کر بیان کر دیا کہ تم غور کرو لیکن غور اس بات پر نہیں کہ میں تھوڑا فائدہ اٹھاؤں یا زیادہ۔یہ دیکھوں کہ اس میں فائدہ ہے کہ نہیں ہے۔غور اس بات پر کرنا ہے کہ اگر میں نے اس کو استعمال کیا یا یہ کام کیا تو گناہگار بنوں گا اور سزا کا سزاوار ٹھہروں گا۔کیونکہ اسمُهُمَا اَكْبَر کہہ کر بتا دیا کہ تمہیں اس کے جرم کی سزا ملے گی۔اور یہ ایسا گناہ ہے جس میں ایک دفعہ انسان پڑتا ہے تو پھر پڑتا چلا جاتا ہے۔جان بوجھ کر اس گڑھے میں گرتا چلا جاتا ہے۔دونوں کاموں کے کرنے کا ایک نشہ، ایک چاٹ لگ جاتی ہے اور یوں بغاوت کا روسیا ختیار کرتے ہوئے سزا کا بھی مستحق بن جاتا ہے۔تو دونوں چیزیں ہی ایسی ہیں جس میں انسان اپنے پاکیزہ مال کو بھی ضائع کر رہا ہوتا ہے اور نہ صرف یہ کہ پاکیزہ مال ضائع کر رہا ہوتا ہے بلکہ حرام مال جو ہے اس کو اپنے طیب مال میں شامل کر کے تمام مال کو ہی حرام بنالیتا ہے۔جو اکھیلنے والا مال ضائع کر دیتا ہے۔شراب پینے والا جو ہے وہ شراب میں مال ضائع کر دیتا ہے۔اپنی صحت برباد کر لیتا ہے۔قرآن کریم میں دوسری جگہ واضح طور پر مناہی کر کے بتایا کہ شراب، جوئے اور قرعہ اندازی کے تیر جو ہیں یہ سب شیطانی کام ہیں جو نیکیوں۔روکتے ہیں، اعلیٰ اخلاق سے روکتے ہیں۔عبادات سے روکتے ہیں۔ނ سورۃ مائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَ نْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ