بدرگاہ ذیشانؐ — Page 133
133 میرے ماں باپ قرباں آپ پر اے جانِ جاناناں میں اپنی آل کو آلِ محمد پر فدا کردوں وہ جس نے دُکھ اُٹھا کر سکھ دیئے اور راحتیں بخشیں میں ساری لذتیں اور راحتیں اس پر فدا کر دوں وہ جس نے آپ چل کر ہم کو دکھلا دی رو منزل میں زادِ رہ کی ساری نعمتیں اس پر فدا کر دوں نہ پوچھو سارے عالم میں سخاوت کملی والے کی میں جو گن بن کے آؤں جان چوکھٹ پر فدا کر دوں بنا کر حرز جان اپنی محمد کی شریعت کو میں آج اپنی وفا کے عہد کو بڑھ کر وفا کر دوں در مے خانہ عشق محمد وا یونہی ہو گا دلوں کو لذتِ حُب نبی سے آشنا کردوں شاکرہ بیگم احمد پاک مجتنی صبح بدنی تمہیں تو ہو غیروں میں حسن ہے کہاں ان سے نہیں ہے واسطہ ظلمت کفر کے لئے نور خدا تمہیں تو ہو جس نے لیا ہے ہم سے دل وہ دلر با تمہیں تو ہو