بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 131 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 131

131 اُس نظر کو ہزار بار سلام اے دل و جاں کے تاجدار سلام رونق بزم دو جہاں تجھ سے چشمه زندگی رواں تجھ سے راحت دل، سکونِ جاں کی قسم راحتِ دل سکونِ جاں تجھ سے رحمت ابر تو بہار سلام اے دل و جاں کے تاجدار سلام اصغری نورالحق آؤ مل کر آج کریں کچھ ذکر محمد پیارے کا وہ جو ہے سکھ چین دلوں کا آتا ہے جگ سارے کا وہ جس نے دنیا میں آکر ظلم کا نقش مٹایا ہے اس کا ہی پرتو آب آکر بگڑے کام سنوارے گا وہ جس کے دم اور قدم سے ظلمت سب کا فور ہوئی پھیر دیا رخ ہر جانب جس نے انوار کے دھارے کا جس کے ذکر سے زخمی دلوں کو تسکین اور آرام ملے جگ کے ہادی برحق کا اور اپنی آنکھ کے تارے کا