بدرگاہ ذیشانؐ — Page 95
95 کر رہی ہے آیت يُحبكُمُ اللہ بھی عیاں کتنی پیاری ہے اُسے جانِ محمد مصطفیٰ جسکی نکہت سے معطر ہیں زمین و آسماں لا جرم ہے وہ گلستان محمد مصطفی کر د عا صدیق محشر میں بھی مل جائے پناہ تجھ کو زیر ظل دامانِ محمد مصطفی (دل کی دُنیا ) دو جہاں آپ سے رخشاں ہیں رسول عربی جان و دل آپ پہ قرباں ہیں رسولِ عربی ختم ہے آپ پہ لاریب نبوت کا مقام آپ سردار رسولاں ہیں رسول عربی دافع رنج و بلا رحم و کرم کے خوگر آپ ہر درد کا درماں ہیں رسولِ عربی بادی جن و بشر شافع روز محشر کس قدر آپ کے احساں ہیں رسولِ عربی آج کل شامت اعمال سے اپنی شاید سخت بے حال مسلماں ہیں رسولِ عربی