بدرگاہ ذیشانؐ — Page 80
80 تم ہی ہو شمع حریم داور درود تم پر سلام تم پر ہیں تم سے دونوں جہاں منور درود تم پر سلام تم پر چمن چمن تذکرہ تمہارا یہ کہکشاں راستہ تمہارا تمہاری خوشبو گلوں کے اندر درود تم پر سلام تم پر لحن ہے سر چشمہ صداقت زباں ہے گنجینۂ فصاحت لبوں پہ قربان موج کوثر درود تم پر سلام تم پر تمہارے نقشِ قدم سے پائی ہے خاک نے ایسی سر بلندی زمیں کو ہے فوق آسماں پر درود تم پر سلام تم پر رہ وفا سے ہٹائے گا کیا زمانہ اُس کو مٹائے گا کیا تمہاری سیرت ہو جس کی رہبر درود تم پر سلام تم پر ہم اب کس کے در پہ جائیں کسے غم زندگی سنائیں تمہی تو ہو بے کسوں کے یاور درود تم پر سلام تم پر کبھی تو آئے گا وہ زمانہ کبھی تو ہو گا مرا بھی جانا کہوں گا روضے پہ سر جھکا کر درود تم پر سلام تم پر تمتا ہے عبدالرحمن خادم گجراتی دیکھوں جمالِ محمد ہے دُنیا میں روشن کمال محمد