بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 53 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 53

53 غار حرا کا منظر و عالم، یاد خدائے راحم و ارحم دستِ دعاء و دیده پرنم صلی اللہ علیہ وسلم سارے نبی ہیں چاند ستارے سقف فلک پر جیسے تارے آپ ہیں سب کے نیر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم سارے رسولوں کی تصویر میں آپ کی صورت میں ہیں پنہاں کل تصویروں کے ہیں البم صلی اللہ علیہ وسلّم آدم سے تا حضرت عیسی سب کی دعاؤں کا ہیں نتیجہ موعود ادیانِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم سے تا ایں دم سارے نبی ہیں آپ میں مدغم آپ آئینه قد آدم صلی اللہ علیہ وسلم روح سے بڑھکر جان سے پیارا فیس کی امیدوں کا سہارا قیس کے زخم دل کا مرہم صلی اللہ علیہ وسلّم فرش زمیں سے عرش بریں تک جن و بشر اور جو رو ملائک میں یہ گاتے پھرتے ہیں ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم۔۔صلی اللہ علیہ وسلم