بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 81 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 81

81 زبانوں پر توصیف احمد ہے جاری زمانے میں ہمسر نہیں کوئی اُن کا بلایا انہیں حق نے معراج کی شب انہیں اپنی امت کا ہے پاس کتنا دلوں پہ ہے چھایا جلال محمد جہاں میں نہیں ہے مثال محمد کھلا عرش والوں یہ حال محمد ہے امت کی بخشش سوال محمد دُعا ہے یہ خادم کی مولا سے ہردم اسے بھی دکھا دے جمال محمد خالد ہدایت بھٹی امام اڈ کیا خیر البشر محبوب یزدانی نہیں ادراک رتبے کا ترے مقدور انسانی خدا کے بعد تجھ سے کوئی افضل ہو نہیں سکتا ہیں شاہد تیری عظمت پر بھی آیات قرآنی ترے کردار سے روشن ہوئیں اخلاق کی قدریں ہوا اقوال سے کشف غطائے راز پنہانی