بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 78 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 78

78 تن من میر آپ پر واری ہر رگ و پے میں عشق ہے ساری جاری لبوں پر ہے مرے پیہم صلی اللہ علیہ وسلّم بل آپ کی دل سے فدا ہے اور وزباں ہی صبح و مسا ہے صلی اللہ علیہ وسلم ـ صلی اللہ علیہ وسلّم ناصر احمد پرویز بپردازی زبان پہ جب بھی محمد کا نام آئیگا حریم عرش بریں سے سلام آئیگا یہی ہیں معنیٰ ختم الرسل کہ دنیا میں جب آئے گا تو اُسی کا غلام آئے گا به فیض پرتو مهر جمال مصطفوی شب آچکے گی تو ماہ تمام آئے گا اُسی کے نور سے سینوں میں روشنی ہوگی اُسی کے ہاتھ سے کوثر کا جام آئے گا گلوں کو پیرہن برگ تر عطا ہوگا کلی کو بادِ صبا کا پیام آئے گا یہ پانچ شعر ہیں پرویز میرا زادِ سفر یہ زاد وہ ہے جو منزل پہ کام آئے گا ثاقب زیروی سلام اُن پر درود اُن پر ، زباں پہ آیا ہے نام جن کا میرے تخیل کی رفعتوں سے بلند تر ہے مقام جن کا اُنہی کے فیض کرم سے علم وادب کے چشمے اہل رہے ہیں مثال قرآں زبانِ عالم پہ آج تک ہے کلام جن کا