بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 24 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 24

اے محمد ! اے حبیب کردگار میں ترا عاشق، ترا دلدادہ ہوں گو ہیں قالب دو مگر ہے جان ایک کیوں نہ ہو ایسا کہ خادم زادہ ہوں اے میرے پیارے سہارا دو مجھے ! بیکس و بے بس ہوں خاک افتادہ ہوں جنت فردوس سے آیا ہوں میں تشنہ لب آئیں کہ جام بادہ ہوں میری اُلفت بڑھ کے ہر اُلفت سے ہے تیری رہ میں مرنے پر آمادہ ہوں ( کلام محمود ) 24 24